کبھی رنگوں سے کھیلو تم،
مجھے تصویر کر ڈالو
میں کوئی خواب ہوں شاید،
اسے تعبیر کر ڈالو
میری سوچیں بھٹکی ہیں،
زمانے کے سرائے میں
کبھی ممکن جو ہو تم سے
انھیں زنجیر کر ڈالو
میری دنیا تمہی تک ہے،
تمہیں کیسے بتاؤں میں
میرا رانجھا بنو تم ہی،
مجھے بھی ہیر کر ڈالو۔۔۔۔۔۔۔۔❤🔥
#